بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نعت میں لفظِ جاناں کا استعمال


سوال

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت لکھتے وقت ان کے لیے لفظ ِ "جاناں"  کا استعمال کیسا ہے ؟ 

جواب

لفظِ جاناں کے درج ذیل معنے ہیں: 

۱-  محبوب ، معشوق ، پیار ا۔

۲- (تصوف)   خدا کی صفت ِ قیومی،  جس کی وجہ سے کل موجودات  قائم ہیں۔  (اردو لغت تاریخی اصول پر)

پہلے معنے کے اعتبار سے  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت میں اس لفظ کا استعمال کرنا جائز ہے ۔  فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144207200935

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں