بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نعت کے بیک گراؤنڈ میں ذکر لگانے کا حکم


سوال

نعت  کی  آڈیو  کےبیک  گراؤنڈ  میں ذکر لگانا کیسا ہے ؟

جواب

اللہ تعالی کا ذکر نہایت مہتم بالشان چیز ہے، عام طور جس طرح نعتوں  کے بیک  گراؤنڈ میں اللہ تعالی کے  نام  کا ذکر لگایا جاتا ہے  ، اس میں اس پاک نام کی بے ادبی کا پہلو نظر آتا ہے، موسیقی  کی دھنوں کی رعایت رکھی جاتی ہے اور بعض اوقات ڈھول کی آواز کا بدل بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، نعت کے بیک گراؤنڈ میں  مروجہ طریقے سے ذکر لگانا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144207200379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں