بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ورشا کا معنی


سوال

" ورشا"  نام کا مطلب بتادیں!

جواب

یہ لفظ  "وَرِش"  سے  صفت کا  صیغہ  "ورِشَہ"   (وَرِشَه)  کے وزن پر آتاہے،  جس کا ایک  معنٰی  چست و   چالاک  ہے،  اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھا جاسکتاہے، لیکن اس کا ایک معنٰی لالچی ہونا ہے،  اس لیے یہ نام نہ ہی رکھا جائے تو بہتر ہے۔

لسان العرب میں ہے: 

"(ورشا): و هو من الشهوة إلى الطعام لايكرم نفسه."

(لسان العرب، ج15، ص271، ط: دار إحیاء التراث، و کذا فيالقاموس الوحید، ص1837، ط: إدارة إسلامیات) 

 نام رکھنے کے حوا لے  سے  اسلا  می تعلیما ت یہ  ہیں  کہ  ایسا نام  رکھا جائے  جس کا معنی عمدہ ہو  یا انبیاءِ  کرام علیہم الصلا ۃ  و السلا م   اور  صحا بہ  کرام  رضوان اللہ علیہم  اجمعین  کے نا م پر ہو ،اور  ان بز رگ  ہستیوں کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب  کر کے  رکھنا باعث سعادت  وبر کت  بھی ہے ۔  فقط والله  اعلم


فتوی نمبر : 144408100270

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں