بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناموں سے تبرک


سوال

 اصحاب کہف اور دیگر صحابہ کرام اور اولیائے عظام اور انبیاء کرام کے اسماء گرامی سے تبرک کی شرعی حیثیت کیا ہے؟بحوالہ جواب ارسال فرمائیں ، ایک تو اصحاب کہف کے اسماء کےخواص وفوائدہ کتب میں مذکور ہیں ،وہ الگ چیز ہے، فقط تبرک حاصل کرنا کیسا ہے؟

جواب

 بچوں کا نام  انبیاءِ کرام علیہم الصلوات و التسلیمات ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین  اور اولیاء ِ کرام رحمہم اللہ  کے نام پر بطورِ تبرک   اور نیک فال رکھنا  شرعاً  مستحب ہے۔

مسند احمد میں ہے :

"حدثنا هشام بن سعيد، حدثنا محمد بن مهاجر، يعني أخا عمرو بن مهاجر قال: حدثني عقيل بن شبيب، عن أبي وهب الجشمي، وكانت صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌تسموا ‌بأسماء ‌الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عز وجل عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة، وارتبطوا الخيل، وامسحوا بنواصيها وأعجازها، أو قال: وأكفالها، وقلدوها ولا تقلدوها الأوتار، وعليكم بكل كميت أغر محجل أو أشقر أغر محجل، أو أدهم أغر محجل."

(‌‌مسند الكوفيين،حديث أبي وهب الجشمي له صحبة،ج31،ص377،رقم:19032،ط:مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412100482

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں