میں نے اپنی بیٹی کا نام آئزل رکھاتھا، مگر اس کا مطلب درست نہیں ہے، لہذا میں اس کا نام تبدیل کرنا چاہتاہوں ، کس حرف سے نام رکھنا اچھا ہوگا؟
واضح رہے کہ بے معنی نام رکھنے سے گریز کرنا چاہیے ،اورحروف کے اعتبار سے ناموں کے انتخاب کرنے کی کوئی اصل نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے،اس سلسلے میں جامعہ کے ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان کے تحت اچھے ناموں کا ذخیرہ موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
لنک ملاحظہ ہو۔اسلامی نام/جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن https://www.banuri.edu.pk/islamic-name
فقط واللہ اَعلم
فتوی نمبر : 144411100906
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن