بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کے نام جائیداد خریدنے اور زبانی ہبہ کا حکم


سوال

والد نے اپنے کسی بیٹےکے نام پر جائیداد لی، مگر اس کو کبھی قولا دی نہیں،بلکہ اپنے ہی استعمال میں رکھی، پھر والد کا انتقال ہوا تو اب کیا ترکہ میں شامل ہوگی؟ نیز والد نے ایک گھر بیٹے کے نام پر لیا مگر قولا بیٹی کو دیا تو یہ ٹھیک ہے؟

جواب

اگر واقعۃ والد نے مذکورہ جائیداد بیٹے کے نام محض خریدی ہے، اسے مالک بنانا مقصود نہیں تھااور نہ ہی نام کرنے کے بعد بیٹے کو مالکانہ اختیارات دیئے  تو یہ گھر بدستور والد کی ہی ملکیت تھا، لہذا ان کے انتقال کے بعد یہ جائیداد ترکہ میں شامل ہوکر ورثا کے درمیان تقسیم ہوگی۔

اسی طرح اگر مذکورہ گھر والد نے بیٹے کے نام خریدنے کے بعد بیٹی کو دیا اور مالکانہ اختیارات کے ساتھ اسے حوالے بھی کردیا تو یہ ہبہ مکمل ہوگیا ہے، لیکن اگر بیٹی کو صرف زبانی طور پر گھر کا مالک بنایا ہے، مالکانہ اختیارات کے ساتھ گھر اس کے حوالے نہیں کیا تو یہ ہبہ مکمل نہیں ہوا، بلکہ یہ گھر والد کی ملکیت ہے، ان کی وفات کے بعد ورثا کے درمیان تقسیم ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

 بخلاف جعلته باسمك فإنه ليس بهبة

(الدر المختار و حاشية ابن عابدين ، كتاب الهبة 5 / 689 ط: سعيد) فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144110200435

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں