بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نعلِ پاک کے نقش پر جوتی بنانے کا حکم


سوال

نعلِ پاک کے نقشہ سے جوتی بنانے کو بعض علمائے کرام منع فرماتے ہیں، جب کہ ہم ہر عمل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نقل کرتے ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس ہو، یا قیام ہو، تو پھر نعلِ پاک کے ڈیزائن سے کیوں منع کرتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ   حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلِ مبارک جیسے   نعل بنانے میں  شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے،اگر کسی شخص کوحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نعل مبارک ملے، اور وہ اس کے مشابہ نعل بناکر استعمال کرنا چاہیں، تو کرسکتا ہے۔

باقی جو حضرات منع کررہے ہیں، وہ کس بنیاد پر منع کررہے ہیں،یہ تو وہی لوگ بتا سکتے ہیں، البتہ منع کرنے کا سبب بتانے کے بعد دوبارہ پھر اس کے متعلق دارالافتاء سے رجوع کریں۔

مبسوطِ سرخسی میں ہے:

"أن ‌الأصل ‌في ‌الأشياء ‌الإباحة، وأن الحرمة بالنهي عنها شرعا."

(کتاب الإکراہ، باب تعدي العامل، ج: 24، ص: 77، ط: دار المعرفة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں