بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کی حالت میں درود شریف اور ادعیہ ماثورہ کو ہاتھ لگانا


سوال

کیا نا پاکی کی حالت میں درود شریف  اور وہ دعائیں جو احادیث سے منقول ہیں، ان کو مس کر سکتے ہیں؟

جواب

ناپاکی کی حالت میں قرآن مجید پڑھنا، یا چھونا شرعًا ممنوع ہے، قرآن مجید کے علاوہ ادعیہ ماثورہ، درود شریف پڑھنا، یا اسے چھونا شرعًا ممنوع نہیں، البتہ  درود شریف یا ادعیہ ماثورہ کو ناپاکی کی حالت میں  چھونے سے قبل  وضو کرنا مستحب ہے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار

(ولا بأس) لحائض وجنب (بقراءة أدعية ومسها وحملها، وذكر الله تعالى، وتسبيح)

(كتاب الطهارة، باب الحيض، ص:٤٤، ط: دار الكتب العلمية)

رد المحتار على الدر المختار میں ہے:

"(قوله: ولا بأس) يشير إلى أن وضوء الجنب لهذه الأشياء مستحب كوضوء المحدث وقد تقدم ح أي لأن ما لا بأس فيه يستحب خلافه، لكن استثني من ذلك ط الأكل والشرب بعد المضمضة والغسل، بدليل قول الشارح وأما قبلهما فيكره (قوله: بقراءة أدعية إلخ) شمل دعاء القنوت، وهو ظاهر المذهب كما قدمناه."

( كتاب الطهارة،  باب  الحيض، ١ / ٢٩٣، ط: دار الفكر)

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

 حیض و نفاس میں تلاوت ، نماز اور ذکرواذکار کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201279

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں