بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1441ھ- 31 مئی 2020 ء

دارالافتاء

 

نا پاک بستر پر چادر ڈال کر سونے کا حکم


سوال

بستر پر منی لگ گئی تو  کیا اس پر چادر ڈال کر سو سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

بستر پر لگی منی اگر تر ہو تو اس صورت میں اس پر چادر یا خشک کپڑا ڈال کر  سو سکتے ہیں، اس صورت میں تر منی پر چادر یا کپڑے کا جو حصہ آئے گا وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا،  تاہم اگر  منی لگنے کے بعد خشک ہو گئی ہو اس پر سونے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے، خواہ اس کے اوپر چادر بچھائی گئی ہو یا نہیں۔

مجمع الأنهر في شرح ملتقي الأبحر  میں ہے:

"(وَلَوْ لُفَّ ثَوْبٌ طَاهِرٌ فِي رَطْبٍ نَجَسٍ فَظَهَرَتْ فِيهِ رُطُوبَتُهُ إنْ كَانَ بِحَيْثُ لَوْ عُصِرَ قَطَّرَ تَنَجَّسَ) فَلَاتَجُوزُ الصَّلَاةُ فِيهِ لِاتِّصَالِ النَّجَاسَةِ بِهِ (وَإِلَّا فَلَا) هُوَ الْأَصَحُّ (كَمَا لَوْ وُضِعَ) الثَّوْبُ حَالَ كَوْنِهِ (رَطْبًا عَلَى مُطَيَّنٍ بِطِينٍ نَجَسٍ جَافٍّ) بِتَشْدِيدِ الْفَاءِ مِنْ جَفَّ؛ لِأَنَّ الْجَفَافَ يَجْذِبُ رُطُوبَةً الثَّوْبِ فَلَا يَتَنَجَّسُ، وَأَمَّا إذَا كَانَ رَطْبًا فَيَتَنَجَّسُ". ( كتاب الطهارة، بَابُ الْأَنْجَاسِ، ١ /٦٣ - ٦٤، ط: دار احياء التراث العربي)

موسوعة القواعد الفقهية:

القاعدة الثالثة عشرة

أولاً: لفظ ورود القاعدة:

"النجس إذا لاقى شيئاً طاهراً -وهما جافان- لاينجس النجس  الطاهر".

ثانيًا: معنى هذه القاعدة و مدلولها:

هذه القاعدة بمعني القول المأثور: (جاف على جاف طاهر بلا خلاف)

فإذا وجد شيئ نجس كثوب أو أرض أو غيرها - وهو جاف لا رطوبة به، و قد لاقى شيئًا طاهرًا، أو وقع على طاهر جاف كذلك، فإن الطاهر لاينجس لملاقاة النجس مع الجاف، و لاتنتقل النجاسة من النجس الي الطاهر، لعدم بلل احدهما، أما لو كان أحدهما مبتلاً، فإن الطاهر ينجس.

ثالثًا: من أمثلة هذه القاعدة و مسائلها:

أرض أصابتها بول أو غيره ثم جفت و وضع عليها بساط جاف كذلك فإن البساط يبقى طاهرًا، و لاينجسه ما تحته للجفاف، حتى لو صلى عليه صحت صلاته.

و منها: على كرسي أو فراش نجاسة و قد جفت، و جلس على الكرسي أو الفراش إنسان و ثوبه جاف فلايتنجس ثوبه، لكن لو عرق تعدى العرق إلى الثوب الملاصق الكرسي أو الفراش فإنه ينجس". ( القسم الحادي عشر، ٩ / ١١٧٧، ط: مؤسسة الرسالة)  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144108201659

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے