بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نا محرم کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے لیے وظیفہ


سوال

میں ایک دفتر میں کام کرتا ہوں جہاں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کام کرتی ہیں۔یہاں ایک شادی شدہ خاتون ہے جس نے میری اپنی کوتاہی کی وجہ سے مجھے اپنے جال میں پھنسایا اور مجھے کہہ رہی ہے کہ دنیا سے چھپ کر شادی کرینگے اور مختلف طریقوں سے بلیک میل کرتی ہے۔ اس خاتون کے بقول اسکا شوہر اس سے محبت نہیں کرتا اور اسے وقت نہیں دیتا۔ اس خاتون کی  بیٹیاں بھی  ہیں۔ میں اپنے  کیے پر صدقِ  دل سے نادم ہوں  اور  توبہ کرنا چاہتا ہوں اور  اس تعلق کو ختم  کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن یہ خاتون کسی صورت میرا پیچھا نہیں چھوڑ  رہی۔

براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ  بتائیں جس کی  برکت سے میں اس خاتون کی صحبت، فتنہ اور شر سے محفوظ رہوں اور یہ خاتون اپنے شوہر  کی طرف مائل ہوجائے اور اللہ تعالی میری مغفرت فرمائے۔ 

جواب

سائل  اس عورت سے فورًا  تمام رابطے ختم کرے،اللہ کے حضور صدق دل سے توبہ کرے اوراپنے کیے پہ ندامت کے ساتھ رو رو کر استغفار کرے،  اور پانچ وقت نماز باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کرے،  روزانہ عشاء کے بعد اول و آخر درود شریف  ، اور درمیان میں سات  ( 7) مرتبہ:

"رَبِّ اصْرِفْ عَنِّيَ السُّوءَ و الفَحْشاءَ وَاجْعَلْنِيْ مِنْ عِبَادِكَ الْمُخْلَصِیْنَ"

کا ورد کیا کریں۔ 

واللہ اعلم
 


فتوی نمبر : 144311100807

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں