بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نافرمان اولاد کے لیے وظیفہ


سوال

 میرا بڑا بیٹا جو میٹرک کا طالب علم ہے بہت زبان دراز ہوگیا ہے ،اور پڑھائی میں بھی کو ئي  توجہ نہیں دیتا ،گھر میں سب بچے اور ہم والدین نماز پڑھتے ہیں اسکو بار بار بول کر نمازپڑھوانی پڑھتی ہے ،کوئی وظیفہ بتائیں کہ اس دجالی دور میں میرا بیٹا بچ جائے تعلیم کی طرف دھیان دے اور میرا نہیں بس اللہ پاک کا فرماں بردار بن جائے ۔

جواب

اولاد کے نافرمان ہونے کی صورت میں حضرت حکیم الامت  مولانا اشرف علی تھانوی  رحمہ اللہ  فرماتے ہیں کہ  روزانہ ہر نماز کے بعد یہ آیت  "وَأَصْلِحْ لِى فِى ذُرِّيَّتِىٓ ۖ إِنِّى تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّى مِنَ ٱلْمُسْلِمِينَ "  (الاحقاف:15)                پڑھا کریں اور لفظ "ذُرِّيَّتِىٓ"پر اپنے بچے كا تصور كريں  انشاءاللہ لڑکا صا لح ہوجائے گا ۔   

(اعمال قرآنی  مؤلفہ  حکیم الامت ،31   ؛ مکتبہ دارالاشاعت) 

نیز بچے کی نفسیات اور عادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیار و محبت سے سمجھانے اور اپنے قریب کرنے کی کو شش بھی کرتے رہیں ۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144307102118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں