اگر کسی چھوٹے نابالغ بچے سے قرآن عظیم الشان، ہاتھوں سے گرجائے تو اس صورت میں شریعت کیا حکم دیتی ہے؟
والدین کو چاہیے کہ وہ قرآنِ مجید ایسی جگہ رکھیں جہاں چھوٹے اور ناسمجھ بچوں کے ہاتھ نہ پہنچ سکیں، اور جو بچے سمجھ دار ہونے لگیں، انہیں ابتدا ہی سے قرآن کا ادب واحترام سکھائیں، اور ان کے دل میں قرآن کی عظمت اجاگر کریں، لیکن اگر کبھی بچے سے قرآن مجید گر جائے تو اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں ہے، البتہ والدین تربیتی پہلو سے اس کے گرنے پر بچوں کو کچھ رقم دے کر صدقہ کروادیں تو یہ بہتر ہوگا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109203344
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن