بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مینا حلال ہے اور اس کی بیٹ پاک ہے


سوال

مینا پرندہ حلال ہے یا حرام اور اس کی بیٹ پاک ہے یا ناپاک؟

جواب

واضح رہے کہ پرندوں کے حلال یا حرام ہونے کا مدار اس بات پر ہے کہ  جو پرندہ  اپنے پنجوں سے شکار  کرتا ہو، وہ حرام ہے اور جو اپنے پنجوں سے شکار  نہ کرتا ہو، وہ حلال ہے، اسی طرح ہوا میں اڑنے والے پرندوں کی بیٹ کے پاک یا ناپاک ہونے کا مدار اس بات پر ہے کہ ان میں سے جو حلال یعنی جن کا کھانا جائز ہے، ان کی بیٹ پاک ہے اور جو حلال نہیں، ان کی بیٹ ناپاک ہے، مینا چوں کہ اپنے پنجوں سے شکار نہیں کرتا، اس لیے یہ حلال پرندوں میں شامل ہے، اس کا کھانا جائز ہےاور جب حلال ہے تو اس کی بیٹ بھی پاک ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وذو المخلب من الطير كالبازي والباشق والصقر والشاهين والحدأة والنعاب والنسر والعقاب وما أشبه ذلك، فيدخل تحت نهي النبي - عليه الصلاة والسلام - عن كل ذي مخلب من الطير ..... وما لا مخلب له من الطير، فالمستأنس منه كالدجاج والبط والمتوحش كالحمام والفاختة والعصافير والقبج والكركي والغراب الذي يأكل الحب والزرع والعقعق ونحوها حلال بالإجماع."

( کتاب الذبائح والصيود، ج:5، ص:39، ط:سعيد)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وخرء) كل طير لا يذرق في الهواء كبط أهلي (ودجاج)، أما ما يذرق فيه، فإن مأكولا فطاهر، وإلا فمخفف."

(كتاب الطهارة، باب الأنجاس، ج:1، ص:320، ط:سعيد)

لسان العرب میں ہے:

"خلب: الخلب: الظفر عامة، وجمعه أخلاب، لا يكسر على غير ذلك. وخلبه بظفره يخلبه خلبا: جرحه، وقيل: خدشه. وخلبه يخلبه ويخلبه خلبا: قطعه وشقه. والمخلب: ظفر السبع من الماشي والطائر، وقيل: المخلب لما يصيد من الطير، والظفر لما لا يصيد. التهذيب: ولكل طائر من الجوارح ‌مخلب، ولكل سبع ‌مخلب، وهو أظافيره."

(حرف الباء، فصل الخاء المعجمة، ج:1، ص:363 ط:دار صادر)

وایضاً:

‌"ذرق: ‌ذرقُ الطائر: خرؤه. وذرق الطائر يذرِق ويذرُق ذرقا."

(ج:10، ص:108، حرف القاف، فصل الدال المهملة، ط:دار صادر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144307100884

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں