بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جُمادى الأولى 1446ھ 13 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

میت گھر پر ہو تو دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا


سوال

کسی شخص کے فوت ہونے کےبعد جب میت گھرپرہو توکوئی بھی دعایا فاتحہ کے لیے ہاتھ نہیں اٹھاتابلکہ اس چیزکومعیوب سمجھا جاتاہے، شریعت کے لحاظ سے راہنمائی فرمائیں۔

جواب

شرعاً یہ نہ ممنوع ہے اور نہ لازم، تدفین سے قبل لواحقین میت کے غسل وکفن ودفن کے انتظامات میں مشغول ہوتے ہیں اس لیے عموماً تعزیت تدفین کے بعد ہوتی ہے اس میں بھی ہاتھ اٹھا کر دعاکرنا لازم نہیں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200511

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں