بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موٹے مصلے / موٹی جائے نماز پر سجدہ کرنے کا حکم


سوال

آج کل عموماً گھروں میں موٹے مصلے پر نماز پڑھتے ہیں جو عموماً کافی نرم ہوتا ہے،  اس پر سجدہ کرتے وقت ماتھا یعنی پیشانی زمین پر لگنے یا نہ لگنے سے متعلق کیا حکم ہے ؟

جواب

باریک  فوم لگی ہوئی ایسی جائے نماز پر نماز پڑھنا جائز ہےجس پر سجدہ کرنے کی صورت میں سر زمین پر ٹک جائے، البتہ اگرفوم اتنا دبیز ہو کہ سجدہ کرنے کی صورت میں  دھنستا ہی چلاجائے تو ایسے مصلے پر سجدہ ادا نہیں ہوگا۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 454):

"(وشرط سجود) مبتدأ ومضاف إليه (فالقرار) خبر بزيادة الفاء (لجبهة) أي يفترض أن يسجد على ما يجد حجمه بحيث إن الساجد لو بالغ لا يتسفل رأسه أبلغ مما كان عليه حال الوضع، فلايصح على نحو الأرز والذرة، إلا أن يكون في نحو جوالق، ولا على نحو القطن والثلج والفرش إلا إن وجد حجم الأرض بكبسه."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200764

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں