بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مزارعت میں کھاد اور دوائیوں کے اخراجات کس کے ذمے لازم ہیں؟


سوال

مزارعت میں کھاد اور  دوائیوں کا خرچ زمین  والے پر ہوگا یا عامل پر یا دونوں پر آدھا آدھا ہوگا؟

جواب

مزارعت میں کھاد اور  کھیتی کو مضر حشرات  سے بچانے کی ادویات کے اخراجات زمین کے مالک اور مزارع دونوں  پر ان کے  حصے  کے بقدر ہوں گے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (6/ 182):

"منها) : أن كل ما كان من عمل المزارعة مما يحتاج إليه لإصلاحه فعلى المزارع؛ لأن العقد تناوله وقد بيناه.
(ومنها) : أن كل ما كان من باب النفقة على الزرع من السرقين وقلع الحشاوة، ونحو ذلك فعليهما على قدر حقهما، وكذلك الحصاد والحمل إلى البيدر والدياس وتذريته؛ لما ذكرنا أن ذلك ليس من عمل المزارعة حتى يختص به المزارع."

الفتاوى الهندية (5/ 237):

"(وأما) (أحكامها) منها أن كل ما كان من عمل المزارعة مما يحتاج الزرع إليه لإصلاحه فعلى المزارع وكل ما كان من باب النفقة على الزرع من السرقين وقلع الحشاوة ونحو ذلك فعليهما على قدر حقهما وكذلك الحصاد والحمل إلى البيدر والدياس."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201446

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں