بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مزارعت میں شراکت کا حکم


سوال

کیا مزارعت میں شراکت جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگر مزارعت میں شراکت سے مراد یہ ہے کہ کئی آدمی مل کر مزارعت پر زمین لے کر اُس زمین پر محنت کر کے غلہ اُگائیں تو ایسا کرنا جائز ہے۔

اگر سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو مکمل صورت لکھ کر دوبارہ سوال ارسال کریں۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ولو أن ثلاثة أخذوا أرضا بالنصف ليزرعوها بالشركة فغاب واحد منهم فزرع الاثنان بعض الأرض حنطة ثم حضر الآخر....الخ"

(کتاب المزارعۃ، الباب العاشر، جلد:5، صفحہ: 256، طبع: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101723

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں