اگر طبیعت کی ناسازی کی بنا پر اذان فجر کے کچھ منٹ کے بعد منہ بھر کے یا اس سے زیادہ قے آئے تو روزہ باقی رہتا ہے یا نہیں ؟
اگر روزے کے دوران خود بخود قے ہوگئی تو روزہ فاسد نہیں ہوگا خواہ قے کم ہو یا منہ بھر کر ہو، اور اگر اپنے اختیار سے جان بوجھ کر قے کی تو اگر منہ بھر کے قے ہو تو روزہ فاسد ہوجائے گا اور اگر منہ بھر کر نہ ہو تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209202193
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن