بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

متوسم نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

 کیا اپنے بیٹے کا نام متوسم رکھا جا سکتا ہے اور اس نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

متوسم کامطلب ہے: کسی میں کوئی چیزتاڑنا، عقل وفراست سے جان لینا ،یاعلامت سے پہچاننا ،قافیہ شناس۔ یہ نام رکھنادرست ہے، البتہ اس کے بجائےصحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین  کے ناموں میں سے کسی نام کاانتخاب کرکے رکھاجائے توباعث برکت ہونے کے ساتھ افضل بھی ہے ۔

تاج العروس میں ہے :

"والمتوسم: المتحلي بسمة الشيوخ. وهو موسوم بالخير والشر."

(وس م :ج،34،ص،49،ط،دارالھدایة)

معجم الوسیط میں ہے:

"تفرسه یقال :توسم فیه الخیر."

(باب الواو ،ص،1032،ط،دارالدعوۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101206

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں