بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مرتضی نام کا کیا مطلب ہے؟ اور اس نام کے ساتھ کون کون سے ناموں کا اضافہ کیا جا سکتا ہے؟


سوال

مرتضٰی نام کا کیا مطلب ہے؟ اور مرتضٰی نام کے ساتھ کون کون سے نام کا اضافہ کیا جا سکتا ہے؟

جواب

"مرتضیٰ" کا معنی ہے"چُنا ہوا،"منتخب کیا ہوا،مقبول، پسندیدہ"۔ "مرتضیٰ" آپ ﷺ کے ناموں میں سے ایک نام  ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا لقب ہے، اور اس نام کے ساتھ کسی بھی دوسرے اسلامی نام یا ہر اس نام کا اضافہ کیا جاسکتا ہے جو ذو معنیٰ ہو، اور اس نام کا اضافہ کرنے سے کوئی نامناسب اور غیر شرعی امر لازم نہ آۓ۔

سلم الوصول الی طبقات الفحول میں ہے:

"المرتضى: لقب علي بن أبي طالب رضي الله عنه  لارتضاء النبي عليه السلام أفعاله ولأخوّته وصحبته."

( ‌‌القسم الثاني في ترتيب الأنساب والكنى والألقاب، 293/5، ط:مكتبة إرسيكا، إستانبول - تركيا)

العجم الوسیط میں ہے:

"(رضيه) وَبِه وَعنهُ وَعَلِيهِ رضَا ورضاء ورضوانا ومرضاة اخْتَارَهُ وَقَبله وَفِي التَّنْزِيل الْعَزِيز {وَأَتْمَمْت عَلَيْكُم نعمتي ورضيت لكم الْإِسْلَام دينا} وَيُقَال رضيه لَهُ رَآهُ أَهلا لَهُ وَرَضي مِنْهُ كَذَا اكْتفى فَهُوَ رَاض (ج) رضاة ...

(ارْتَضَاهُ) رضيه وَيُقَال ارْتَضَاهُ لصحبته اخْتَارَهُ أَو رَآهُ أَهلا لَهَا."

(باب الراء، 351/1، ط:مجمع اللغة العربية بالقاهرة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503101855

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں