بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

متشمہ نور نام رکھنا


سوال

متشمہ نور نام رکھنا کیسا ہے؟اور کیا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تسبیح کی روشنی کا نام ہے؟

جواب

متشمہ عربی زبان کالفظ ہے ،جس کامعنی ہے " سونگھنےوالی"،"نور"بھی عربی زبان کا لفظ ہے ،جس کا معنی ہے " روشنی " ، مذکورہ نام رکھنادرست ہے ،البتہ بہتریہ ہے کہ لڑکی کانام ازواج مطہرات یاصحابیات رضوان اللہ علیھن اجمعین یاکسی نیک خاتون کے نام پررکھاجائے۔

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

مجموعہ احادیث میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تسبیح کی روشنی کانام"متشمہ نور"ہوناثابت نہیں ۔

المعجم الوسیط میں ہے :

"(شممه) الطيب أو الدواء جعله يشمه...

(الشم) إدراك الروائح.

(الشمم) الارتفاع وارتفاع قصبة الأنف في استواء.

(الشمام) الحاد الشم ونبات من الفصيلة الق رعية ثمره مدور مستطيل قليلا وقشره مخطط وأبرز صفاته قوة الرائحة وطيبها (مج).

(الشمامات) ما يتشمم من الروائح الطيبة."

(باب الشين ج : 1 ص : 495 ط : دارالدعوة)

وفیہ ایضاً:

"(النور) الزهر الأبيض واحدته نورة (ج) أنوار.

(النور) الضوء وسطوعه وما يبين الأشياء ويري الأبصار حقيقتها (ج) أنوار وحسن النبات وطوله (ج) نورة."

(باب النون ج : 2 ص : 962 ط : دارالدعوة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407100606

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں