ایک عورت اپنی شوہر سے طلاق لیتی ہے، پھر شوہر اس عورت کو صدقہ دے سکتا ہے?
طلاق کے بعد عدت گزرجائے تو مرد اور عورت دونوں اجنبی ہوجاتے ہیں، اس لیے مطلقہ کو صدقہ دینا جائز ہے، بلکہ اگر وہ مستحقِ زکاۃ ہوتو زکاۃ سے بھی اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔ اور عدت گزرنے سے پہلے بھی نفلی صدقہ دے سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200983
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن