بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مطلقہ الزام لگاکر بدنام کرے تو کیا کرے؟ / بیوی کی بھتیجی سے نکاح


سوال

میری بیوی کی بھتیجی کی طلاق ہوگئی ہے، اب وہ مجھے بلیک میل کرتی ہےکہ میں لوگوں کو بتاؤں گی  کہ میں نے اس کی وجہ  سے طلاق لی ہے، اب وہ مجھ  سے شادی کرنا چاہتی ہے، اگر میں اس کے ساتھ  شادی نہ کروں تو وہ  مجھے  بدنام کر رہی ہے، اب میں حیران ہوں کہ کیا کروں؟ مجھے کوئی راستہ بتادیں!

جواب

اگر اس کی طلاق میں واقعۃً  آپ کا کوئی کردار نہیں ہے تو  آپ لڑکی  کے سرپرستوں اور  خاندان کے بڑوں کو  اس بارے میں اعتماد میں لیں اور ان کے ذریعہ سے اپنا مسئلہ حل کرائیں۔

اور اگر آپ کا اس سلسلے میں کوئی کردار رہاہے تو اس پر توبہ و استغفار کیجیے اور شرعی مسئلے سے آگاہ کیجیے کہ آپ کی بیوی (مذکورہ لڑکی کی پھوپھی) کے آپ کے نکاح میں ہوتے ہوئے اُس کی بھتیجی سے آپ کا نکاح جائز نہیں ہے۔

بہرصورت چوں کہ بیوی کی بھتیجی آپ کے لیے غیر محرم ہے، اس لیے اس سے رابطہ نہ رکھیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201081

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں