بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مطلقہ کی عدت


سوال

میری طلاق 17 ستمبر کو ہوئی ہے ، میری عدت کتنے مہینہ ہوگی ؟لیکن میرا اپنے شوہر سے جولائی سے تعلق نہیں رہا تھا تو کیا پھر بھی عدت کرنی ہوگی؟

جواب

 صورت مسئولہ میں آپ کی عدت تین ماہواریاں (اگر حمل نہ ہو ورنہ بچے کی پیدائش )  یعنی تین حیض ہے ،عدت کا وقت طلاق کے وقت سے شروع ہوگا،اگر چہ کافی عرصہ سے شوہر سے تعلق نہیں رہا ہو ۔

تحفۃ الفقہاء میں ہے :

"وأما عدة الطلاق فثلاثة قروء في حق ذوات الأقراء إذا كانت حرة۔۔۔۔۔وأما في حق الحامل فعدتها وضع الحمل".

(کتاب الطلاق،باب العدۃ،ج:2،ص:245،دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100889

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں