بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 ذو القعدة 1445ھ 19 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کی بد نظری کا حکم


سوال

کیا معتکف غیر محرم عورت کو دیکھ سکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ غیر محرم عورت کو قصداً  دیکھنا معتکف وغیرمعتکف دونوں کےلیے حرام ہے ،بلکہ معتکف کےلیے یہ  حرکت زیادہ شنیع ہے ،تاہم  اس سے اعتکاف فاسد نہیں ہوتا،اعتکاف برقرار رہتاہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وأما النظر إلى الأجنبيات فنقول: يجوز النظر إلى مواضع الزينة الظاهرة منهن وذلك الوجه والكف في ظاهر الرواية، كذا في الذخيرة. وإن غلب على ظنه أنه يشتهي فهو حرام."

(كتاب الكراهية، الباب الثامن فيما يحل للرجل النظر إليه وما لا يحل له، ج: 5، ص: 327، ط: رشیدیة)

الفتاوی الکبری لابن تیمیۃ میں ہے:

"والمجاورة بمكان يكثر فيه إيمانه وتقواه أفضل حيث كان ‌وتضاعف ‌السيئة ‌والحسنة بمكان أو زمان فاضل وذكره القاضي وابن الجوزي انتهى."

(كتاب الصوم، باب الاعتکاف، ج: 5، ص: 275، ط: دار الکتب العلمية)

منتھی الارادات میں ہے:

"وتضاعف السيئة والحسنة بمكان وزمان فاضل."

(کتاب الحج، باب صید الحرمین و نباتھا،ج: 2، ص: 136، ط: مؤسسة الرسالة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144509102416

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں