بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا مسجد سے نکلنا


سوال

 کیا موجودہ حالات میں پولیس کے ڈر سے اعتکاف کی حالت میں مسجد سے کچھ دیر کے لیے نکلا جاسکتا ہے؟ 

جواب

طبعی و شرعی حاجت کے بغیر معتکف کے لیے مسجد سے نکلنا ممنوع ہے، نکلنے کی صورت میں اعتکافِ مسنون فاسد ہوجاتا ہے، اور ایک دن کے اعتکاف کی قضا لازم ہوتی ہے، خواہ رمضان کے بقیہ دنوں میں سے کسی دن میں مغرب تا مغرب قضا اعتکاف کرلے، یا رمضان کے بعد  اگر اعتکاف کی قضا کرے تو  سال کے جن پانچ دنوں (عید الفطر کا دن، عید الاضحیٰ کا دن اور اس کے بعد متصل تین دن، یعنی ایامِ تشریق) کے علاوہ کسی بھی دن مغرب تا مغرب دن کےروزے کے ساتھ قضا کرنا ضروری ہوگا، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر  سنت اعتکاف کرنے والا پولیس کے خوف کی وجہ سے مسجد سے باہر نکل گیا تو اس کا اعتکاف فاسد ہوجائے گا، مذکورہ تفصیل کے مطابق قضا کرلے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202380

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں