بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا مسجد میں دوائیاں فروخت کرنا


سوال

ایک شخص ہر سال اعتکاف كرتا هے،  امسال بھی اعتکاف  كيا، اس شخص  کی ایک فارمیسی ہے،  جس کی آمدنی سے وہ اپنا اور  اہل وعیال کا گزارا اور  بندوبست کرتا ہے،  اس کا کوئی لڑکا نهيں هے،  سو وہ امسال اعتکاف  كرتے وقت اپنے ساتھ ایک بکس میں کچھ دوائیں فروخت کی نیت سے لے گیا۔  کیا شخص مذکور کا یہ عمل کہ مسجد میں سامان تجارت لے جانا اور اس کا خرید فروخت کرنا مکروہِ تحریمی ہوا؟

جواب

معتکف کے لیے تجارت کا سامان لاکر مسجد میں فروخت کرنا ناجائز اور مکروہِ تحریمی ہے، لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے، اور اب تک جو  کرلیا اس پر توبہ واستغفار کرلیا جائے، اگر اس کا گزارا نہیں ہوسکتا تو بھی صرف زبانی طور پر خرید و فروخت کی بات چیت کی اجازت ہوگی۔

فتح القدير للكمال ابن الهمام (2/ 397):

"(ولا بأس بأن يبيع ويبتاع في المسجد من غير أن يحضر السلعة) لأنه قد يحتاج إلى ذلك بأن لا يجد من يقوم بحاجته إلا أنهم قالوا: يكره إحضار السلعة للبيع والشراء. لأن المسجد محرر عن حقوق العباد، وفيه شغله بها، ويكره لغير المعتكف البيع والشراء فيه لقوله - عليه الصلاة والسلام - «جنبوا مساجدكم صبيانكم إلى أن قال وبيعكم وشراءكم»."

الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1/ 147):

"(قوله: ولا بأس أن يبيع ويبتاع في المسجد من غير أن يحضر السلعة) يعني ما لا بد منه كالطعام والكسوة لأنه قد يحتاج إلى ذلك بأن لايجد من يقوم بحاجته إلا أنه يكره إحضار السلعة لأن المسجد منزه عن حقوق العباد وأما البيع والشراء للتجارة فمكروه للمعتكف وغيره إلا أن المعتكف أشد في الكراهة وكذلك يكره أشغال الدنيا في المساجد كتحبيل القعائد والخياطة والنساجة والتعليم إن كان يعمله بأجرة وإن كان بغير أجرة أو يعمله لنفسه لايكره إذا لم يضر بالمسجد."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200797

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں