بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا مسجد کی سیڑھیوں سے چھت پر جانےکاحکم


سوال

اگر معتکف سیڑھیوں سے ہو کر مسجد  کی چھت پہ چلا گیا جب کہ سیڑھیاں مسجد کے صحن میں ہیں۔ تو کیا حکم ہے؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ  معتکف کے لیے مسجد  کی سیڑھیاں (مسجد  کی حدود میں ہونے  کی وجہ سے)  مسجد کی چھت پر جانےکے لیے استعمال کرنا جائز ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

"(قَوْلُهُ: وَالْوَطْءُ فَوْقَهُ وَالْبَوْلُ وَالتَّخَلِّي) أَيْ وَكُرِهَ الْوَطْءُ فَوْقَ الْمَسْجِدِ وَكَذَا الْبَوْلُ وَالتَّغَوُّطُ لِأَنَّ سَطْحَ الْمَسْجِدِ لَهُ حُكْمُ الْمَسْجِدِ حَتَّى يَصِحَّ الِاقْتِدَاءُ مِنْهُ بِمَنْ تَحْتَهُ وَلَا يَبْطُلُ الِاعْتِكَافُ بِالصُّعُودِ إلَيْهِ". ( كتاب الصلاة، (فَصْلٌ) لَمَّا فَرَغَ مِنْ بَيَانِ الْكَرَاهَةِ فِي الصَّلَاةِ شَرَعَ فِي بَيَانِهَا خَارِجَهَا مِمَّا هُوَ مِنْ تَوَابِعِهَا، ٢ / ٣٦ - ٢٧، ط: دار الكتاب الإسلامي) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109203252

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں