بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا دوران اعتکاف بات چیت کرنا


سوال

کیا دوران اعتکاف معتکف کسی سے بات کر سکتا ہے؟ ایک ساتھ  مسجد  میں بیٹھ کرکھانا کھا سکتا ہے اور معتکف مسجد کے باہر دیکھ سکتا ہے؟

جواب

اعتکاف کے دوران زیادہ وقت ذکر و اذکار،  تلاوت کلام مجید، عبادات اور اللہ کو راضی کرنے والے دیگر اعمال میں مشغول رہنا چاہیے، فضول بات چیت سے اجتناب کرنا چاہیے۔ تاہم معتکف ضرورت کی بات چیت، خیر اور بھلائی کی باتیں کرسکتاہے، اسی طرح دیگر معتکفین کے ساتھ  بیٹھ  کر کھانا بھی کھا سکتاہے، مسجد سے باہر دیکھنے سے اعتکاف فاسد نہیں ہوتا،  تاہم بلاوجہ ایسا نہ کرے؛ تاکہ عبادت سے غفلت نہ ہو ، اور اگر مسجد کی بالائی منزل سے باہر دیکھنے کے بارے میں سوال ہو اور وہاں سے رہائشی مکانات میں نظر  پڑتی ہو  تو  ایسی جگہ سے باہر دیکھنے سے اجتناب کرے؛ کیوں کہ اس میں پردہ دری کا امکان ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203120

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں