بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الاول 1446ھ 10 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کے لیے مسجد کا پنکھا استعمال کرنا


سوال

معتکفین حضرات رات دن مسجد کے پنکھےاستعمال کرتے ہیں،  تو بجلی کابل شرعاً ان پر واجب ہے، یا نہیں؟ 

جواب

مسجد  کی بجلی انہیں مصارف میں صرف کرنا ضروری ہے جو مسجد اور مسجد کی ضروریات سے متعلق ہوں، اور نمازیوں کے لیے مسجد کی بجلی عبادت کے علاوہ اپنے ذاتی استعمال میں لانے کی شرعاً اجازت نہیں، البتہ دورانِ عبادت مسجد کی بجلی استعمال کرنے کی شرعاً اجازت ہے، اور معتکف مسجد  میں رہتے ہوئے تمام وقت اعتکاف کی عبادت میں مشغول رہتا ہے، لہذا مسجد کی بجلی استعمال کرنا ذاتی استعمال کے حکم میں نہیں، تاہم اس دوران مسجد میں موبائل چارج کرنا چوں کہ معتکف کی شرعی ضرورت نہیں، لہذا اس کی اجازت نہیں، پس ذاتی مقصد میں بجلی استعمال کرنے کی صورت میں استعمال شدہ بجلی کی مد میں کچھ رقم مسجد کے اخراجات کی میں جمع کرانا  چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202468

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں