بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مطاہر نام رکھنا


سوال

 بچے کا نام مطاہر کیسا رہے گا؟

جواب

مذکورہ نام اگر "م"اور "ط"کے زبر کے ساتھ ہو  یعنی مَطَاہِر یہ جمع ہے"المِطہرۃ" کی تو اس کا معنی ہے"وہ برتن جس میں صفائی اور پاکی حاصل کی جائے"،اور اگر یہ   "مُطَهِّر" ہو تو اس کا معنی ہےپاک کرنے والا،ناموں کے بارے میں بہتر یہ ہے کہ لڑکوں کے لیے صحابہ اور لڑکیوں کے لیے صحابیات کے نام رکھے جائیں۔

القاموس الوحید میں ہے:

"مَطَاہر"وہ ظرف  جس میں صفائی اور پاکی حاصل کی جائے۔

"المطہر"پاک کرنے والا۔

(ص:1017، ط:ادارہ اسلامیات)

المعجم الوسیط میں ہے:

"(المطهرة) ما يتطهر به وكل إناء يتطهر منه كالإبريق والسطل والركوة وغيرها وما يتطهر فيه (ج) ‌مطاهر."

(باب الضاد، ج:2، ص:569،ط:دار الدعوة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403100833

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں