بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

معتدہ وفات عدت کے ایام کس طرح گزارے؟


سوال

شوہر کے انتقال کے بعد عدت کے دن کس طرح ادا کیے جائیں؟

جواب

جس خاتون کے شوہر کا انتقال چاند رات کے علاوہ ہوجائے اس خاتون پر چار ماہ دس دن یعنی ایک سو تیس دن عدت گزارنا لازم ہے،جس کا طریقہ یہ ہے کہ عدت کے دنوں میں عورت زیب و زینت کے لیے خوشبو اور تیل وغیرہ نہ لگائے،اسی طرح زیورات وغیرہ نہ پہنے،شوہر کے گھر میں ہی وفات کی عدت پوری کرے،شدید ضرورت کے علاوہ گھر سے باہر بالکل نہ نکلے،البتہ اگر معتدہ كو سر میں یا آنکھ میں تکلیف ہو جس کی وجہ سے وہ تیل یا سرمہ کا استعمال کرے تو اس کی اجازت ہے،نیز سفید رنگ کے علاوہ کپڑے پہننے کی بھی اجازت ہے بشرط یہ کہ اس پر خوشبو وغیرہ نہ لگائی ہواورزیب و زینت کی نیت نہ ہو۔

"الفتاوى الهندية"میں ہے:

"‌والحداد الاجتناب عن الطيب والدهن والكحل والحناء والخضاب ولبس المطيب والمعصفر والثوب الأحمر وما صبغ بزعفران إلا إن كان غسيلا لا ينفض ولبس القصب والخز والحرير ولبس الحلي والتزين والامتشاط كذا في التتارخانية...إن اضطرت إلى الخروج من بيتها بأن خافت سقوط منزلها أو خافت على مالها أو كان المنزل بأجرة ولا تجد ما تؤديه في أجرته في عدة الوفاة فلا بأس عند ذلك أن تنتقل."

(ص:٥٣٥-٥٣٣،ج:١،كتاب الطلاق،الباب الرابع عشر في الحداد،ط:دار الفكر،بيروت)

"رد المحتار على الدر المختار"میں ہے:

"(تحد)...(إذا كانت معتدة بت، أو موت)...(بترك الزينة) بحلي أو حرير، أو امتشاط بضيق الأسنان (والطيب) وإن لم يكن لها كسب إلا فيه (والدهن) ولو بلا طيب كزيت خالص (والكحل والحناء ولبس المعصفر والمزعفر) ومصبوغ بمغرة، أو ورس (إلا بعذر)...ولا بأس بأسود وأزرق ومعصفر خلق لا رائحة له.

(قوله: ولبس المعصفر والمزعفر إلخ) أي لبس الثوب المصبوغ بالعصفر والزعفران، والمراد بالثوب ما كان جديدا تقع به الزينة وإلا فلا بأس به لأنه لا يقصد به إلا ستر العورة والأحكام تبتنى على المقاصد...(قوله: ومعصفر خلق إلخ) في البحر: ويستثنى من المعصفر والمزعفر الخلق الذي لا رائحة له فإنه جائز كما في الهداية اهـ فافهم. قال الرحمتي: والمراد بما لا رائحة له ما لم تحصل به الزينة لأنها المانع لا الرائحة بخلاف المحرم؛ ألا يرى منع المغرة ولا رائحة لها."

(ص:٥٣١،ج:٣،‌‌كتاب الطلاق،‌‌فصل في الحداد،ط:ایج ایم سعید) 

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144501101313

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں