بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

معتادہ خاتون کی ماہواری کا عادت سے آگے بڑھ جانے کی صورت میں غسل کا حکم


سوال

حیض کی عادت سات دن کی ہے، لیکن اب ایک دو مرتبہ سے آٹھویں اور نویں دن بہت کم ہلکے ہلکے سرخ نشانات یا کبھی پیلے نشان نظر آنے لگتے ہیں، اب غسل کب کرنا ہو گا؟ راه نمائی فرمادیں۔

جواب

واضح رہے کہ جس خاتون کی حیض کی عادت ایام کے حساب سے مقرر ہو،تو اگرایک مہینہ بھی ماہواری ان ایام سے آگے بڑھ جائے، لیکن ماہواری کے ایام(دس دن) سے آگے نہ بڑھیں تو اس صورت میں یہ عادت کا بڑھ جانا شمار ہوگا،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کی حیض کی عادت سات دن تھی تو جب آٹھویں یا نویں دن سرخ یا پیلے نشانات نظر آئیں تو یہ بھی حیض شمار ہوگااور عادت آٹھ یا نو دن شمار ہوگی،اور ایسی صورت میں مذکورہ خاتون کو آٹھویں یا نویں دن ہی پاکی کا غسل کرنا ہوگا۔

"رد المحتار علی الدر المختار"میں ہے:

"(والزائد) على أكثره أو أكثر النفاس أو على العادة وجاوز أكثرهما...(استحاضة).

(قوله والزائد على أكثره) أي في حق المبتدأة، أما المعتادة فما زاد على عادتها ويجاوز العشرة في الحيض والأربعين في النفاس يكون استحاضة كما أشار إليه بقوله أو على العادة إلخ. أما إذا لم يتجاوز الأكثر فيهما، فهو انتقال للعادة فيهما، فيكون حيضا ونفاسا رحمتي."

(ص:٢٨٥،ج:١،کتاب الطهارة،باب الحيض والنفاس،ط:ايج ايم سعيد)

"الفتاوى الهندية"میں ہے:

"انتقال العادة يكون بمرة عند أبي يوسف وعليه الفتوى. هكذا في الكافي."

(ص:٣٩،ج:١،کتاب الطهارة،الباب السادس،الفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة،ط:دار الفکر)

"بدائع الصنائع"میں ہے:

"(وأما) صاحبة العادة في الحيض إذا كانت عادتها عشرة فزاد الدم عليها فالزيادة استحاضة، وإن كانت عادتها خمسة فالزيادة عليها حيض معها إلى تمام العشرة لما ذكرنا في المبتدأة بالحيض، وإن جاوز العشرة فعادتها حيض، وما زاد عليها استحاضة."

(ص:٤١،ج:١،کتاب الطهارة،فصل الحيض وأحكامه،ط:دار الکتب العلمیة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412101108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں