بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

متعہ کے مسئلہ پر اے آر وائے کا پروگرام


سوال

کچھ عرصہ قبل اے آر وائے کے پروگرام میں مفتی شعیب مدنی نامی ایک شخص نے اپنے آپ کو دیوبندی بتایا ہے؟ کیا وہ دیوبندی ہے؟ اگر نہیں تو اس جھوٹی نسبت کی وجہ سے ہم اس کو کذاب اور لعنتی کہہ سکتے ہیں؟ کیوں کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں خود جھوٹوں پر لعنت بھیجی ہے۔ اور اس لڑکے نے دیوبندی ہونے کی جھوٹی نسبت کی ہے۔ پروگرام کا لنک منسلک ہے:http:www.zemtv.com20130727sar-e-aam-part-2-debate-over-mutahnikah-26th-july-2013

جواب

مذکورہ شخص کے متعلق ہمیں تحقیق نہیں۔ جو شخص دیوبندی نے ہو مگر اپنے آپ کو دیوبندی ظاہر کرے وہ اس نسبت میں جھوٹا ہے اور جھوٹ کے وبال کا مستحق ہےاور صحیح العقیدہ اور اہل حق کو بدنام کرنے کی وجہ سے اس کا جھوٹ اور سنگین ہے ۔ایسے شخص کو لعنتی کہنے سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ عاقبت کا حال کسی کو معلوم نہیں ۔ فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 143409200074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں