بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مستحقِ زکاۃ کی تحقیق


سوال

مسجد میں کچھ لوگ دیکھ بھال اور سیکیورٹی کا کام کرتے ہیں اور غریب ہیں، کیا ان سے کنفرم کیے بغیر کہ وہ زکاۃ کے مستحق ہیں یا نہیں، ان کو  زکاۃ دی جاسکتی ہے؟

جواب

اگر زکاۃ دینے والے کا  غالب گمان یہ ہو کہ جسے زکاۃ دی جارہی ہے وہ مستحق ہے اور اس کا دل مطمئن ہو تو اس کو  زکاۃ دینا جائز ہے، خواہ یہ اطمینان مستحق کی ظاہری حالت دیکھ کر ہو رہا ہو، یا اس کی باتوں سے غالب گمان ہوجائے،  یا مستحق کے خود بتانے سے یا اس کے زکاۃ کا سوال کرنے سے غالب گمان حاصل ہوجائے، مزید تحقیق وتفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200452

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں