زکوٰۃ کی رقم جس کو دینی ہے اس کی اجازت سے اس کے کہنے پر کسی دوسرے کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی تو زکوٰۃ ادا ہو جائےگی؟
اگر عمرہ میں احرام ناپاک ہو جائے تو احرام پورا اتار کر دھو کر پہن سکتے ہیں اس میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے یا دوسرا احرام باندھ سکتے ہیں؟
1۔زکوٰۃ کی رقم جس کو دینی ہے اس کی اجازت سے اس کے کہنے پر کسی دوسرے مستحق زکوٰۃ کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی تو(تملیک کےپائے جانے کی وجہ سے) زکوٰۃ ادا ہو جائےگی۔
2۔اگر عمرہ میں احرام ناپاک ہو جائے تو احرام کی چادریں اتار کے دھو کر پہن سکتے ہیں ،دوسری احرام کی چادریں پہننا ضروری نہیں۔ اور اگر دوسری چادر پہن لی جائے تو بھی حرج نہیں، تاہم یہ ضروری ہے کہ دوسری چادر جو احرام کی حالت میں تبدیل کی جائے اس پر خوشبو نہ لگی ہو۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
"أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي، ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله - تعالى - هذا في الشرع كذا في التبيين."
(کتاب الزکواۃ،1/ 170 ط:رشیدیہ )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144404101705
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن