بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مستحاضہ متحیرہ بالمکان کی تعریف


سوال

مستحاضہ متحیرہ بالمکان کسے کہتے ہیں اور یہ کب کب پاک اور کب کب ناپاک سمجھی جائے گی؟

جواب

اگر عورت کو اپنی ماہواری کے کل  ایام کی تعداد معلوم ہو لیکن یہ یاد  نہ ہو کہ وہ ایام  مہینہ کی کس تاریخ سے شروع ہوکر کس تاریخ کو ختم ہوتے ہیں،تو ایسی عورت کو مستحاضہ متحیرہ بالمکان کہتے ہیں،اس كے بعد اگر عورت کو یہ بھی نہیں معلوم کہ اس کو مہینہ کے شروع کے دس دن یادوسرے دس دن یا تیسرے دس دنوں میں سے کس عشرہ میں حیض آتا تھا تو اس کو  پورے مہینے کے اعتبار سے متحیرہ بالمکان  کہتے ہیں،اور اگر اتنا معلوم ہے کہ پہلے یا دوسرے دس دنوں میں حیض آتا تھا لیکن ابتداء وانتہاء نہیں معلوم تو اس کو  بعض مہینے کے اعتبار سے متحیرہ بالمکان کہتے ہیں،ان دونوں قسموں کے احکام میں فرق ہے، آپ  کو جو مسئلہ درپیش ہو اس کی تفصیل لکھ کر مسئلہ معلوم کرلیا جائے ۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"ومن نسيت عادتها وتسمى المحيرة والمضلة؛ وإضلالها إما بعدد أو بمكان.

قوله أو بمكان) أي علمت عدد أيام حيضها ونسيت مكانها على التعيين."

(کتاب الطہارۃ،باب الحیض،ج1،ص286،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101127

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں