بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مستحب کا معنی


سوال

مستحب کس کو کہتے ہیں؟

جواب

مستحب کا معنی ہے وہ عمل جو رسول اللہ ﷺ یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہو، لیکن اس پر رسول اللہ ﷺ یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پابندی نہ فرمائی ہو، کبھی وہ عمل کیا ہو اور کبھی چھوڑ دیا ہو، کرنے سے ثواب ملتا ہے، نہ کرنے سے گناہ نہیں ہوتا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ومستحبه) ويسمى مندوبًا وأدبًا وفضيلة، وهو ما فعله النبي صلى الله عليه وسلم مرةً وتركه أخرى، وما أحبه السلف."

(کتاب الطہارۃ،باب الوضوء،123/1،ط:سعید کراچی)

 فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100825

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں