بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1445ھ 14 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

موسی منصرف ہے یاغیرمنصرف؟


سوال

موسی اعرابی لحاظ سے منصرف ہے یا غیر منصرف ؟

جواب

''موسی ''لفظ معرفہ ہونے کی صورت میں عدم انصراف کے دواسباب(عجمہ،علم)کی وجہ سے غیرمنصرف ہے، البتہ اگر لفظِ موسی بطورِ علم استعمال نہ ہو، بلکہ  نکرہ ہو، تو اس صورت  میں یہ منصرف ہوگا۔

الکتاب لسیبویہ میں ہے:

"وأما ‌موسى وعيسى فإنهما أعجميان لا ينصرفان في المعرفة، وينصرفان في النكرة، أخبرني بذلك من أثق به وموسى مفعل، وعيسى فعلى؛ والياء فيه ملحقة ببنات الأربعة بمنزلة ياء معزى. وموسى الحديد مفعل، ولو سميت بها رجلا لم تصرفها لأنها مؤنثة بمنزلة معزى إلا أن الياء في ‌موسى من نفس الكلمة."

(باب ماینصرف ومالاینصرف،فی بعض اللغات واسما فی اکثرالکلام،ج:3،ص:213،ط:مكتبة الخانجي، القاهرة)

فقط وللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100877

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں