بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلاء کی مسنون دعائیں کب پڑھی جائیں؟


سوال

 ایسے واش روم میں جہاں ٹوائلٹ بھی ہے اور وضو اور غسل وغیرہ بھی وہیں کرنا ہوتا ہے، مسنون دعائیں کیسے پڑھیں، جیسے حاجت سے پہلے اور بعد کی دعائیں، غسل میں لباس اتارنے سے پہلے اور لباس پہنے کے بعد کی دعائیں، وضو کی دعائیں شروع کی ، درمیان کی، وضو کے بعد کی ، یہ سب دعائیں کیسے پڑھیں گے، آیا باہر نکل کر پڑھ لیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایسے بیت الخلا ءجہاں وضو اور غسل بھی وہیں کرنا ہوتا ہے تو اگر دونوں کے درمیان  دیوار یا پردہ حائل ہو تو ایسی جگہ وضو کرتے وقت  مسنون دعائیں وہیں  پڑھ  لی جائیں، اور اگر دونوں کے درمیان کوئی دیوار یا پردہ حائل نہ ہو تو ایسی صورت میں  وضو کرتے وقت مسنون دعائیں دل ہی دل میں پڑھ لی جائیں تو کافی ہے، زبان سے نہ پڑھی جائیں، یا وہاں سے باہر نکل کر پڑھ لی جائیں ۔ 

حاشيہ الطحطاوی على مراقي الفلاح میں ہے:

"قوله: ويدخل الخلاء... "و" لهذا "يستعيذ" أي يعتصم "بالله من الشيطان الرجيم قبل دخوله" وقبل كشف عورته"قبل دخوله" الأولى التفصيل وهو إن كان المكان معدا لذلك يقول قبل الدخول وإن كان غير معد له كالصحراء ففي أو إن الشروع كتشمه الثياب مثلا قبل كشف العورة وإن نسي ذلك أتى به في نفسه لا بلسانه".

(کتاب الطهارۃ، فصل فيما يجوز به الاستنجاء، ص: 51، ط: دار الكتب العلمية بيروت - لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101937

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں