بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمان نابالغ بچہ وفات کے بعد جنت میں داخل ہوگا؟


سوال

مسلمان نابالغ بچہ چھت سے گر کر انتقال ہوا تو اس کا حکم کیا ہے، کیا وہ بچہ جنت میں داخل ہوگا یا روح کو عذاب ہوگا؟

جواب

حدیث شریف میں ہے کہ مسلمانوں کے بچے جو بلوغ سے پہلے فوت ہوجائے وہ جنت میں ہوں گے، حضرت ابراہیم علیہ السلام ان کی کفالت فرمائیں گے۔

"عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم - فيما أعلم شك موسى - قال: " ذراري المسلمين في الجنة، يكفلهم إبراهيم."

أخرجه الامام احمد في مسنده في مسند أبي هريرة رضي الله عنه (14/ 71) برقم (8324)،ط. مؤسسة الرسالة،الطبعة: الأولى، 1421 هـ - 2001 م

فيض الباری میں ہے:

"وانعقد الإِجماع على نجاةِ أولادِ المسلمين."

(فيض الباري شرح صحيح البخاري: كتاب الجنائز، باب ما قيل في أولاد المسلمين (3/ 80)،ط. دار الكتب العلمية، بيروت، سنة الطباعة: 2005م)

فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں