بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمان کا اپنے آپ کو کافر کہنا


سوال

 اپنے آپ کوکافر کہنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

کسی مسلمان کا دیدہ و دانستہ اپنے آپ کو  کافر  کہنا یا یہ کہنا کہ ”میں مسلمان نہیں ہوں“، کفر کا اقرار ہے، جو کفر ہے، اگر کوئی ایسا کر لے تو ایسے شخص پر واجب ہے کہ فوراً صدق دل سے توبہ کرلے اور تجدید ایمان کرے ، اور آیندہ ایسا کرنے سے مکمل پرہیز کرے۔ نیز اگر شادی شدہ ہو تو گواہوں کی موجودگی میں مہر مقرر کرکے تجدیدِ نکاح بھی کرے۔

الفتاوى الهندية (2/ 279):
"مسلم قال: أنا ملحد يكفر، ولو قال: ما علمت أنه كفر لايعذر بهذا ... وفي اليتيمة: سألت والدي عن رجل قال: أنا فرعون، أو إبليس فحينئذ يكفر، كذا في التتارخانية".  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109201953

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں