بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمان گواہوں کے بغیر نکاح اور اولاد کا حکم


سوال

 ایک شخص نے انڈیا کے کوٹ میں بغیر مسلمان گواہوں کے کورٹ میرج شادی کی اور تقریباً ایک سال سے زیادہ عرصہ سے دونوں میاں بیوی کی طرح زندگی گزار رہے ہیں اور اس عرصے میں ان کے یہاں ایک بچی کی پیدائش بھی ہوگئی اب وہ بچی حرام کی ہوئی یا حلال ہوئی؟

جواب

بغیر مسلمان گواہوں کے جو نکاح کیا گیا ہو وہ نکاح فاسد ہے، اس نکاح کی وجہ سے لڑکے اور لڑکی کے لیے ازدواجی تعلق قائم کرنا حلال نہیں تھا،  لاعلمی کی وجہ سے ازدوواجی تعلق قائم ہوگیا  تو اس پر توبہ و استغفار کرنا لازم ہے،البتہ نکاح فاسد سے پیدا ہونے والی بچی  کا نسب اپنے والد سے  ثابت ہے،اوراگر اب مثلاً؛  معلوم ہونے کے بعدساتھ رہنا چاہتے ہیں تو مہر مقرر کرکےدو مسلمان  گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرنا ضروری ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين  میں ہے: 

"(ويجب مهر المثل في نكاح فاسد) وهو الذي فقد شرطا من شرائط الصحة كشهود

(قوله: كشهود) ومثله تزوج الأختين معا ونكاح الأخت في عدة الأخت ونكاح المعتدة والخامسة في عدة الرابعة والأمة على الحرة. وفي المحيط: تزوج ذمي مسلمة فرق بينهما لأنه وقع فاسدا. اهـ. فظاهره أنهما لا يحدان وأن النسب يثبت فيه والعدة إن دخل، بحر."

(کتاب النکاح،باب المہر،ج3،ص131،ط؛سعید)

وفیہ ایضاً:

"(و) شرط (حضور) شاهدين (حرين) أو حر وحرتين (مكلفين سامعين قولهما معا)على الأصح (فاهمين) أنه نكاح على المذهب بحر (مسلمين

(قوله: حرين إلخ) قال في البحر: وشرط في الشهود: الحرية، والعقل، والبلوغ، والإسلام، فلا ينعقد بحضرة العبيد والمجانين والصبيان والكفار في نكاح المسلمين؛ لأنه لا ولاية لهؤلاء."

(کتاب النکاح،ج3،ص22،ط؛سعید)

وفیہ ایضاً:

"وذكر في البحر هناك عن المجتبى أن كل نكاح اختلف العلماء في جوازه كالنكاح بلا شهود فالدخول فيه موجب للعدة.

أما نكاح منكوحة الغير ومعتدته فالدخول فيه لا يوجب العدة إن علم أنها للغير لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلا. قال: فعلى هذا يفرق بين فاسده وباطله في العدة، ولهذا يجب الحد مع العلم بالحرمة لأنه زنى كما في القنية وغيرها اهـ."

(کتاب النکاح،باب المہر،ج3،ص132،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101484

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں