آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں داخل ہوتے تو مسکراتے ہوئے تشریف لاتے، ایسی کوئی حدیث شریف موجود ہے ؟
کافی تلاش کے باوجود ہمیں ایسی کوئی روایت نہیں مل سکی ، جس میں اس بات کی وضاحت ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں داخل ہوتے تو مسکراتے ہوئے داخل ہوتے ، لہذا جب تک کسی مستند حدیث سے اس کا ثبوت نہ ہوجائے ، اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے گریز کیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408102462
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن