امام کا مسجد کا متولی بننا کیسا ہے جبکہ وہ اہل محلہ میں سے ہے شرعی اعتبار سے رہنمائی کریں ۔
واضح رہے کہ مسجد کامتولی مسجد کا نگہبان اور منتظم ہوتا ہے، اس کی ذمہ داری ہوتی ہے وہ مسجد کے نظم، مالیات کا حساب، امام اور مؤذن کی تقرری وغیرہ کا انتظام اور نگرانی کرے، اور یہ ایسا شخص ہونا چاہیے جو اس کام پر قادر ہو اور امانت دار ہو۔
لہذا صورت مسئولہ میں مسجد کا امام متولی بن سکتا ہے ۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے :
"مطلب في شروط المتولي
"(قوله: غير مأمون إلخ) قال في الإسعاف: ولايولى إلا أمين قادر بنفسه أو بنائبه؛ لأن الولاية مقيدة بشرط النظر، وليس من النظر تولية الخائن؛ لأنه يخل بالمقصود، وكذا تولية العاجز؛ لأن المقصود لايحصل به".
(4 / 380ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144311100010
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن