بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ذو القعدة 1445ھ 17 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کےلیے وقف شدہ زمین پر جانوروں کا گوبر کرنےکاحکم


سوال

کسی نے مسجدبنانے کے لیےجگہ وقف کی ہو لیکن جب تک اس پر مسجد نہ بنی ہو اس جگہ جانوروں کا گھومنا اور گوبر وغیرہ کرنے کا کیا حکم ہے  ؟

جواب

واضح رہےکہ مسجد بنانےکےلیےجوجگہ وقف کی گئی ہواوراس پرابھی تک مسجد ِشرعی نہ بنی ہووہ قیامت تک مسجد شرعی کےحکم میں رہےگی ،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ جگہ  پر اگرچہ ابھی تک  مسجد کی عمارت تعمیر  نہیں ہوئی  ہے پھر بھی  اس جگہ کی تعظیم اور احترام  کی خاطر اس جگہ کےمتولی اورعام لوگوں کایہ فریضہ بنتاہےکہ اس جگہ پر جانوروں کوگھومنے پھرنےاور گوبر کرنےسے روکنے کی مناسب  تدابیر اختیار کریں۔

تفسیرِ کبیر میں ہے:

"أما قوله: أن طهرا بيتي فيجب أن يراد به التطهير من كل أمر لا يليق بالبيت، فإذا كان موضع البيت وحواليه مصلى وجب تطهيره من الأنجاس والأقذار."

(سورة البقرة،الآية:46/4،125، ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411102135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں