بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موسیقی /موسیقی کی آوازوں والی نعتیں سننا


سوال

آج کل نعتوں کے پیچھے موسیقی یا  موسیقی کی آوازیں نکالی جاتی ہیں ، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ایسی نعتیں سننا جائز ہے؟

جواب

میوزک یا اس کے آلات بنانا، اس کا استعمال کرنا اور اس کا سننا نا جائز اور حرام ہے، خواہ وہ میوزک گانوں کے ساتھ ہو یا حمد و نعتیہ کلمات کے ساتھ، لہذا اگر کوئی نعت یا نظم ایسی ہو کہ اس کے پیچھے میوزک بج رہا ہو تو اس کا پڑھنا بھی نا جائز ہے اور اس کا سننا بھی ناجائزہے۔

موسیقی چاہے آلات کے ذریعہ پیدا کی جائے یا انسانی منہ کے ذریعہ دونوں کا نعت کے ساتھ استعمال جائز نہیں، بلکہ نبی کریم ﷺ کے مبارک نام کی بے ادبی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200945

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں