بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میوزک پر مشتمل ویڈیوز پر ری ایکشن دینا


سوال

ایک   صاحب  نے  ایک  چینل کے ممبرز کے  ساتھ  بیٹھ کر ان کو ویڈیو پر ری ایکشن دیا،  لیکن اس میں میوزک بھی تھا اور میوزک تو اسلام  میں حلال نہیں ہے،  تو اس  کا کیا حکم ہے؟

جواب

 میوزک  کا لگانا، سننا اور اس کی اشاعت کرنا، اسی طرح جان دار کی  تصویر   یا ویڈیو بنانا اور دیکھنا    گناہ ہے،  اگر  کسی  صاحب نے ایسا کیا ہے تو   گناہ کا کام کیا ہے، ان کو اس سے توبہ کرنا چاہیے۔ باقی ری ایکشن  اس کے حق میں دیا یا ردّ  میں، اس کا حکم اس کے مضمون  پر موقوف ہوگا۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201177

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں