میں تقریباً 20000000 روپے سے زائد مقروض ہوں اور میرے بھائی جو کہ میرے ساتھ میرے گھر میں اور مال میں شریک ہیں، کیا اور میرے بھائی صاحبِ نصاب ہوں تو میرے بھائی پر زکاۃ واجب ہے یا نہیں؟
زکاۃ ہر شخص کی اپنی ذاتی ملکیت پر واجب ہوتی ہے اور زکاۃ میں ہر ایک کی اپنی ملکیت کا اعتبار ہے، اگر مذکورہ قرضہ صرف آپ پر ہے اور آپ کے بھائی پر یہ قرضہ نہیں ہے تو اگر اس کے پاس ضرورت سے زائد نصاب کے بقدر مالِ زکاۃ موجو د ہو تو سال گزرنے پر اس کی زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا، اگرچہ دیگر کاروبار وغیرہ میں اگرچہ آپ کا بھائی آپ کے ساتھ شریک ہو ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201687
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن