بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشترکہ افطاری کا ثواب کسے ملے گا؟


سوال

افطار اور سحری کھلانے کاثواب ہے،  اگر تین شخصوں نے  تین چیزیں افطاری میں دیں ( کھجور،گوشت اور پھل) تو کیا روزے دار جس چیز سے روزہ کھولے گا صرف اسی چیز دینے والے کو ثواب ملےگا یا تینوں کو برابر ثواب ملےگا؟

جواب

روزہ دار کو افطار کے لیے مختلف افراد نے جو کچھ دیا اس کا ثواب سب کو اپنی دی ہوئی چیز کی نوعیت اور نیت کے مطابق ملے گا، صرف پہلے لقمے پر افطاری کے ثواب کا دار و مدار نہیں ہے۔ 

سنن ترمذی میں ہے:

" عن زيد بن خالد الجهني قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌من ‌فطر صائما كان له مثل أجره، غير أنه لا ينقص من أجر الصائم شيئا. هذا حديث حسن صحيح."

(أبواب الصوم، باب ما جاء في فضل من فطر صائما،1/ 166 ،ط: قدیمی)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144309100828

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں